محبت آزمانے دو



 

 

 

 

 

ابھی کچھ دن مجھے میری محبت آزمانے دو
مجھے خاموش رہنے دو
سنا ہے عشق سچا ہو تو خاموشی
لہو بن کر رگوں میں ناچ اٹھتی ہے

ذرا اس کی رگوں میں خاموشی کو جھوم جانے دو
ابھی کچھ دن مجھے میری محبت آزمانے دو

اسے میں کیوں بتاوں میں نےاس کو کتنا چاہا ہے
بتایا جھوٹ جاتا ہے
کہ سچی بات کی خوشبو تو خود محسوس ہوتی ہے
میری باتیں
میری سوچیں
اسے خود جان جانے دو
ابھی کچھ دن مجھے میری محبت آزمانے دو
اگر وہ عشق کے احساس کو پہچان نا پائے
مجھے بھی جان نا پائے
تو پھر ایسا کرو اے دل
خود گمنام ہوجاو
مگر اس بےخبر کو زندگی بھر مسکرانے دو!!!

Advertisements

11 responses to this post.

  1. لگتا ھے۔

    کوئی پھینک کر جارہا ھے۔۔۔۔۔۔آپ کو

    جواب دیں

  2. بہت خوب ۔۔۔۔۔۔ مجھے میری محبت ازمانے دو ۔۔۔کچھ اور دن اسی احصار میں قید رہنے دو

    جواب دیں

  3. بھائی صاحب!۔

    یہ کیسی محبت ہے ؟۔ کہ جو خود تو اچھی خاصی سرخ نیلی شاداب ہو مگر باقی ہر چیز کو تاریک کر دے؟۔ اور ویرانے میں جلوہ دکا کر بے چارے درائیوروں کے اوسان خطا کر دے۔

    ویسے اسلام آباد بہت یہاں سے بہت دور ہے۔

    بہر حال ایسی بے خبری بھی اچھی نہیں ہوتی اور ایسے بے خبروں کی سنگت سے بن سنگت ہی بھلے۔

    جواب دیں

  4. یہ اوپر تصویر میں محبت جا رہی ہے؟

    جواب دیں

  5. بہت خوب اچھی کوشش ہے۔

    جواب دیں

  6. Posted by عمران on اکتوبر 12, 2010 at 12:18 شام

    یاسر خوامخواہ جاپانی :

    لگتا ھے۔

    کوئی پھینک کر جارہا ھے۔۔۔۔۔۔آپ کو

    ارے نہیں ! ایسا کچھ نہیں ہے

    جواب دیں

  7. بہت خوب، کیا یہ آپ کی اپنی شاعری ہے؟

    جواب دیں

  8. تصویر تو اچھی ہے لیکن عنوان ہونا چاہیے تھا، ڈرائیونگ آزمانے دو
    🙂

    جواب دیں

  9. ؁آپ کے پاس اتنی فرصت کہاں سے ٓاتی ہے؟

    جواب دیں

  10. اس کا عنوان اگر ” مجھے لوگوں کی شرافت آزمانے دو ” ہوتا تو زیادہ اچھا ہوتا

    جواب دیں

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: