گاوں

یہاں الجھے الجھے روپ بہت
پر اصلی کم بہروپ بہت
اس پیڑ کے نیچے کیا رکنا
جہاں سایہ کم ہو دھوپ بہت
چل انشاء اپنے گاوں میں
بیٹھیں گے سکھ کی چھاوں میں
کیوں تیری آنکھ سوالی ہے
یہاں ہر ایک بات نرالی ہے
اس دیس بسیرا مت کرنا
یہاں مفلس ہونا گالی ہے
چل انشاء اپنے گاوں میں
جہاں سچے رشتے یاروں کے
جہاں گھونگٹ زیور ناروں کے
جہاں جھرنے کومل سر والے
جہاں ساز بجے بن تاروں کے
چل انشاء اپنے گاوں میں

14 responses to this post.

  1. از راہِ کرم ہميں ايسے اداس گاؤں ميں نہ لے جايئے ۔ ہم پہلے ہی شہروں ميں کيا کم اداس ہيں :lol:
    جناب ۔ کوئی شکل ہو سکتی ہے کہ ميں اپنے اردو بلاگ کی معرفت آپ کے بلاگ پر اردو لکھوں گا ؟
    http://www.theajmals.com

    Reply

    • Posted by عمران on November 7, 2010 at 1:24 PM

      جناب یہ دکھڑا ہی شہر کے بارے میں ہے، گاوں کب اداس ہوتا ہے؟آپ سے نظم ایک بار دوبارہ پڑھنے کی درخواست کروں گا۔
      دوسری بات سمجھ نہیں آئی۔

      Reply

  2. بہت اچھا لکھا ہے۔ کیپ گڈ ورک

    Reply

  3. منافقت اور بے ایمانی کا سسلسلہ اب پاکستان کے گاؤں ، گوٹھ اور دیہات میں پہنچنا شروع ہو گیا۔ کچھ دن جاتے ہیں گاؤں اور دیہاتوں کی معصومیت، سادہ دلی، سچائی وغہرہ مہمانوں کی طرح رخصت ہوجائے گی۔

    Reply

  4. Posted by عمران on November 7, 2010 at 10:00 PM

    درست فرمایا، ترقی آئے گی اور سادگی جائے گی۔

    Reply

  5. اچھی نظم ہے ۔۔

    Reply

  6. Posted by عمران on November 8, 2010 at 2:49 AM

    جی ہاں۔ ابن انشاء کے کلام سے انتخاب ہے۔ ابن انشاء کی بات ہی کچھ الگ ہے۔ بلاگ پر خوش آمدید۔

    Reply

  7. جناب ۔ دوسری بات يہ ہے کہ آپ تبصرہ يا ڈِسکشَن کی آپشَنز ميں جايئے اور وہاں پر جو آپ نے لاگ اِن والا او کے کيا ہوا ہے اس کی بجائے اَينی باڈی کين کومنٹ کر ديجئے

    Reply

  8. اداس گاوں ہی سہی ہمیں بھی لے چلیں۔
    پیاری شاعری ھے۔

    Reply

  9. Posted by بنت حوا on November 10, 2010 at 12:49 AM

    دور کے ڈھو ل سھانے ھی ھوتے ھیں ویسے ادبی ذوق پسند آیا-

    Reply

  10. بہت ہی خوب عکاسی کی گئی ہے ،،، انشا جی کی شاعری میں یہی خوبی ہے ۔۔۔ کہ پڑھنے کے دوران انسان خود وہاں اپنے آپ کو محسوس کرتا ہے ۔۔۔۔

    Reply

  11. اسلام وعلیکم بھای صاحب کیا حال ہے میرا پہلے والا ویب لاگ ہک ہو گیا ہے اور اب نیا ویب لاگ یہ ہے آہند اس کو دیکھ لینا اور اپنے دوستوں کو ارسال کرنا
    http://daaljan.wordpress.com/ دالبندین آنلاین

    Reply

  12. بہت اعلیٰ انتخاب ہے، انشا جی کی کیا ہی بات ہے

    Reply

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Connecting to %s

Follow

Get every new post delivered to your Inbox.