دير آيد درست آيد!!


زندگي ميں پہلے مصروفيت کم تھی جو فيس بک نے اپنی جگہ بنا لی؟ جناب !! پان سگريٹ تمباکو جيسي نشہ آور اشيا کا بھی کيا نشہ ہوگاجو فيس بک کا ھے۔ کسي نےاپنا وقت ضائع کرنا ھو تو اس سے بہتر جگہ نا ملے گي? يہاں آپ کو کھيتي باڑي کے مواقع بھي مليں گے اور مچھلياں پالنے کے بھی۔ آپ فيس بک پر گينگسٹر بھی بن سکتے ھيں جوئے کے اڈے چلا سکتے ھيں۔ گاڑيوں کي ريس کروا ليں۔ اپنے پہلوانوں سے کشتي کرواليں۔ يہاں سب ممکن ہے۔ ياد رھے ان سب کاموں ميں آپ پيسہ خرچ تو کر سکتے ھيں کما نہيں سکتے? گزشتہ ماہ فيس بک اخبارات کي سرخيوں ميں رہا، وجہ سب کو پتہ ہے! دو دن کا بائکاٹ کيا واپس آگئے!!! بس! شايد ھم اتنے ھی مسلمان ھيں۔
آپ کہيں بھی ہوں . کہيں بھی جا رہے ہوں اپنے دوستوں کو فيس بک پر مطلع کر ديتے ہيں۔ اس سے دوستوں کو تو فائدہ ہوا ليکن دشمنوں کو بھی ہوا . ڈاکے پڑنے لگے گھروں ميں۔ اب اس کا کيا کيجيے۔ حضرات نے اپنےسا رے خاندان کي تصاوير فيس بک کي زينت بنا ڈالي ہيں۔ جس کو دنيا بھی ديکھتي ہے( يقين کيجيے اس ميں فيس بک کا کوئي قصور نہيں ہے)
ميري دانست ميں فيس بک صرف وقت کا زياع ہے۔اس بات کا احساس مجھے کافي وقت برباد کرنے کے بعد ہوا – ليکن دير آيد درست آيد!
اپني توجہ فيس بک سے ہٹانے کے ليے بلاگس کي جانب آگيا ، اب ديکھيے اس کے نقصانات مجھ پر کب عياں ہوتے ہيں۔ .

10 responses to this post.

  1. آپ نے واپسی کا درست فیصلہ کیا
    انسان بہت کچھ کرسکتا ہے اگر نیت ٹھیک ہو

    جواب دیں

  2. آپ کا انداز تحریر اچھا لگا۔ چلیے آپ برقت فیس بک سے بلاگ پر منتقل ہوگئے ورنہ تو ہمارے بعض فیس بک لوور احباب کو فیس بک نے کانوں میں روئیاں بھی فراہم کی ہیں۔ تاکہ وہ اس کے خلاف کسی کی نا سنیں۔ اور انہیں لگے کہ بولنے والا چیونگم چبا رہا ہے۔

    جواب دیں

  3. Posted by emran on جون 22, 2010 at 12:12 شام

    بہت شکریہ اسد! آتے جاتے رہیے گا-

    جواب دیں

  4. اچھی بات ہے، کچھ لکھنے کیلیے کچھ پڑھنا پڑتا ہے، فیس بک پر ایسی کوئی قید نہیں۔ اسلیے امید ہے کہ آپکو یہ منتقلی اچھی لگے گی۔

    جواب دیں

  5. مجھے تو خود مرد حضرات کا رات کے ايک بجے تک فيس بک پر بيٹھ کر ميٹرک سے ليکر ايم ايس سی تک کے سہيلے سہيليوں سے گپيں مارنا ہر گز پسند نہيں يہی ٹاہم فيملی کے ليے کيوں نہيں

    جواب دیں

  6. بلاگنگ اور فیس بک کا تو کوئی موازنہ ہی نہیں جی۔۔۔

    جواب دیں

  7. یار لوگ کس مشکل سے ہیروئن (پوڈر والی، نشے والی تو دونوں ہی ہوتی ہیں) سے پیچھا چھڑاتے ہوں گے جس مشکل سے میں نے فیس بک سے پیچھا چھڑایا
    اور ایک بات بتاؤں
    میں ابھی ابھی فیس بکیوں کے سٹیٹسوں پہ کمنٹ کر کے آیا
    😀

    جواب دیں

  8. بلاگستان میں خوش آمدید۔ گو کہ یہ فیس بک پر اسٹیٹس اپ ڈیٹ کرنے سے کچھ زیادہ مشکل کام ہے لیکن مجھے امید ہے کہ آپ چیلنج قبول کرنے کی صلاحیت کے حامل ہوں گے اور بلاگستان میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہوں گے۔

    جواب دیں

  9. بلاگنگ تو فیس بک سے کہیں زیادہ بامقصد ہے۔ فیس بک تو وقت کا تباہ کن ضیاع ہے۔

    جواب دیں

  10. مجھے فیس بک کو چھوڑے عرصہ ہو گیا ہے، الحمدللہ کہ اب دل ہی نہیں چاہتا اس پر جانے کو۔ بندے کی نیت ہو تو سب کچھ ہو سکتا ہے۔

    جواب دیں

تبصرہ کریں